’بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں‘، صدر ٹرمپ نے یہ بات کیوں کہی؟

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں سے 2 افراد ہلاک6  زخمی، حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت مقامی شیرف کی نائب خاتون اہلکار کے 20 سالہ بیٹے کے طور پر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے والے مجرم نے مرنے سے پہلے کیا کھانے کی خواہش کی؟

تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اپنی والدہ کے سابقہ ​​سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔آج (جمعہ) کو ہونے والا حملہ فلوریڈا کے علاقت ٹلہاسی اسکول کی طلبہ یونین کے باہر ہوا۔

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن ٹرمبور نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 افراد، جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، وہ اسکول کے طالب علم نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ 5 دیگر افراد کا ٹلہاسی میموریل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، جہاں حملہ آور کو بھی حراست میں لینے کے بعد علاج کیا جا رہا ہے۔

فلوریڈا میں ہوئے اس واقعے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک ہے کہ اس طرح کی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘