پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کپتان ڈیوڈ وارنر 31، ٹِم سائفرٹ 27، محمد نبی 18، عرفان خان 17، ریاض اللہ 6 اور خوشدل شاہ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر اور علی ماجد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شان ایبٹ، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے، جبکہ محمد عامر 30، اور کوشل مینڈس 12 رنز اسکور کرسکے۔ اس کے علاوہ فن ایلن 6، ابرار احمد 5، فہیم اشرف 3، شان ایبٹ 3، حسن نواز، خواجہ نافع اور رائلی روسو ایک ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد نبی اور عباس آفریدی 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے، اس کے علاوہ عامر جمال اور میر حمزہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز اسکواڈ

کراچی کنگز کی جانب سے ٹیم کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں، اس کے علاوہ ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ ٹیم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان

کوئٹہ گیلڈی ایٹرز اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد اور علی ماجد پر مشتمل تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا ی’یورگن واٹنے فریڈنس‘ کون ہے؟

ٹرمپ اور شہباز ملاقات سے بھارتی اثرورسوخ کو دھچکا لگا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی