اٹلی میں چیٹ جی پی ٹی پر سے پابندی ہٹا دی گئی

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپ چیٹ جی پی ٹی پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے پرائیویسی کے خدشات کے پیش نظر رواں سال اپریل کے آغاز میں چیٹ جی پی ٹی پر پابندی لگا دی تھی۔

اس ایپ کو بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی جسے مائیکروسافٹ کی حمایت حاصل ہے نے کہا ہے کہ اس نے اٹلی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو ختم کر دیا ہے۔

اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی جسے گارانٹے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے عارضی طور پر چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کی تھی اور مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشن کی مشتبہ خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

گارانٹے نے کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کی عمر کی جانچ کرنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے 18 سال سے کم عمر افراد بھی اس تک آسانی سے رسائی حاصل کر رہے ہیں تاہم کمپنی نے اس اعتراض پر ایپ میں ایک نیا ٹول متعارف کرایا ہے جس سے اب سائن اپ کرنے پر اٹلی میں صارفین کی عمروں کی تصدیق ہو سکے گی۔

گارانٹے نے کمپنی کے نافذ کردہ اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گارانٹے کے تعاون پر شکر گزار ہیں تاہم تعمیری بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں لانچ ہونے کے بعد سے لاکھوں لوگوں نے اس ایپ کو استعمال کیا ہے۔

یہ ایپ انسان جیسی زبان کا استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیتی ہے۔ مائیکروسافٹ نے اس پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان