وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے مارچ کے پیش نظر آج سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جب کہ ریڈ زون جانے والے راستے بھی عمومی  آمدورفت کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘ کیا جا رہا ہے، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور دہشتگردی کے کسی بھی امکان کے پیش نظر شہر میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ڈی چوک اور سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں۔

ریڈ زون کے علاوہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات ہیں، ایسے میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔

علاوہ ازیں آج ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بھی بند ہے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے آگاہ کیا ہے کہ وہ بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کریں، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔

اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے اظہار پر ردعمل میں کہا ہے حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجتی مارچ کو روکے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی