آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب

اتوار 20 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم مانتے ہیں پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ ہونا چاہیے لیکن جب پاکستان میں استحکام اور قانون کی حکمرانی ہی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق

انہوں نے کہاکہ بتایا جائے ریاست کی تعریف کیا ہے، یہ نہیں ہو سکتا ہے ایک ماتحت اٹھ کر کہے کہ گھر میں چلاؤں گا، ملک میں اگر افراتفری ہوگی تو دفاع کمزور ہوگا، ایسی صورت میں ہم کیسے ترقی کریں گے۔

عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان کے عوام حقوق مانگ رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ جبری گمشدگیاں بند کی جائیں، میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ تقریر ٹی وی پر نہیں دکھائی جارہی ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی بیچا، اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہاکہ جولائی 2024 میں ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کے اجلاس میں سارے معاملات طے ہوئے، اور آصف زرداری کے دستخط بھی موجود ہیں، اب کیسے انکار کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں کم ہورہی ہے، جبکہ پاکستان میں اضافہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب