پاکستان روانڈا کی ترقی پذیر معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پیر 21 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی، دفتر خارجہ

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان پہلے ہی سے روانڈا سے چائے درآمد کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی  ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے مضبوط تعلقات پہلے سے قائم ہیں، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورے کے درمیان اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں کے لیے پرعزم ہیں، اعلیٰ سطح رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا

روانڈا کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے لیے اپنی مصنوعات روانڈا برآمد کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے فینز موجود ہیں، پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے گا، ہم نے ڈپلومیٹک ٹریننگ پر ایم او یو دستخط کیے، ہم دیگر ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ دورہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین اور بنگلہ دیش کے درمیان جامع شراکت داری معاہدے کی تیاری

اہل پنجاب کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری، مریم نواز نے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کا افتتاح کردیا

ٹرین ٹریکس پر اسٹنٹ اور خاتون کے بیڈ کے نیچے چھپنا نو عمر کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے پروبیشن کی سزا سنادی

گرین لینڈ پر امریکی حملے کی صورت میں کیا کریں؟ یورپی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ گئے

شیر افضل مروت محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر عمران خان کے خلاف بول پڑے

ویڈیو

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟