پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو وزارت خارجہ آمد پر متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا خیر مقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ بہترین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور باہمی دلچسپی اور باہمی تشویش کے موضوعات پر بھی سازگار ماحول میں گفتگو ہوئی۔
مزید پڑھیے:
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔