’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘، پاکستان کے انڈیا کے خلاف اقدامات پر صارفین کے تبصرے

جمعرات 24 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام حملے کے بعد انڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی انڈیا سے دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان نے فضائی حدود اور سرحد بند کرنے کے علاوہ تجارت کا عمل معطل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ قومی سلامتی کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی جانب سے پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے کیےگئے فیصلوں پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور حکومت کو سراہتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔

صحافی حامد میر نے لکھا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی پروازوں کی معطلی کا اثر بھی پڑے گا۔ بھارت کی جانب سے آنے والی ان پروازوں کو اب بحیرہ عرب، ایران یا چین کے راستے دوبارہ رخ بدلنا پڑے گا، جس سے پرواز کا دورانیہ بڑھے گا، ایندھن کا استعمال زیادہ ہو گا اور آپریٹنگ لاگت بھی زیادہ آئے گی۔

سینیٹر افنان اللہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی جہاز کشن گنگا ڈیم پر حملہ کررہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ سینیٹر افنان نے لکھا ہے کہ ’کشن گنگا ڈیم کا مستقبل یہ ہوگا‘۔

 https://Twitter.com/afnanullahkh/status/1915354056056357300

ایک ایکس صارف نے کہا کہ اللّہ کرے ایسا منظر جلد نظر آئے کہ انڈیا کے ڈیم بھی ٹوٹیں اور غرور بھی۔

اجمل خان وزیر نے لکھا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں آج کیے گئے فیصلے بروقت اور قومی مفاد کے عین مطابق ہیں۔

اشفاق حسین نے انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تمام تجارت بند، فضائی حدود کی  پابندی، ہم شملہ سمیت دیگر معاہدے معطل یا ختم کر سکتے ہیں، کیا آپ کو کسی اور چیز کی ضرورت ہے؟

ایک صارف نے وزیراعظم پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کو اسی کی زبان میں جواب دیا ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو