برصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا، حمزہ شہباز

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی روایات و قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ انٹرنیشنل  واٹر ٹریٹی بین الاقوامی سطح پر پالیسی اور ضمانت شدہ معاہدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار

انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو بنجر بنانے کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عرصے سے بہانے کی تلاش میں تھا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ برصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا، کیونکہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈراما پھر فلاپ، پہلگام واقعے میں مردہ قرار دیا گیا نیول آفیسر سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی نے قومی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت کو دو ٹوک اور متناسب پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی روش ترک کرنا ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا