بھارت سن لے، پاکستان پہلے ہے اور ہم سب ایک ہیں، سینیٹر شیری رحمان

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے فخر کا دن ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے یک زبان ہو کر بھارت کے خلاف قرارداد منظور کی۔ جب بھی پاکستان پر انگلی اٹھی، پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے آواز بلند کی ہے۔ بھارت سن لے، پاکستان پہلے ہے، اور ہم سب ایک ہیں۔ سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔ شیری رحمان نے بھارت کو ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کی مثال سے یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے میں اپنی ناکامی چھپانے کے لیے بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام دھر دیا۔ پہلگام حملے کے وقت بھارت کے سیٹلائٹ اور سیکیورٹی ادارے کہاں تھے؟

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں وقف بل جیسے اقدامات کے ذریعے کشمیریوں سے جائیدادیں چھینی جا رہی ہیں، جو نسل کشی کی بدترین شکل ہے۔ مودی سرکار پہلے بھی پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کر چکی ہے اور 2024 میں انڈس واٹر کمیشن کی معطلی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بھارت مت بھولے کہ اس کے اپنے دریا بھی دیگر ممالک سے آتے ہیں، اور اگر آبی دہشتگردی کا راستہ اپنایا تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت جارحیت پر اترا تو بھرپور جواب دیں گے۔ اگر وہ افواجِ پاکستان سے ٹکرانا چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے، انجام پہلے جیسا ہی ہوگا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کاوش ہے، اور دشمن کوئی ایڈونچر کرے گا تو اس بار دودھ پانی بہت ہے، مکس چائے دی جائے گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اختلافات ضرور موجود ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے بھارتی پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ ہو یا بل کلنٹن کا دورہ، بھارت ہمیشہ ڈرامے بازی میں سب سے آگے رہا ہے، لیکن سچ ہمیشہ سامنے آ جاتا ہے۔

ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتوی

سینیٹ اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال، بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات، اور پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ارکانِ سینیٹ نے بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کی خودمختاری، قومی سلامتی اور کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ جس کے بعد ایوان کی کارروائی پیر، 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب