چھپکلی کی نئی قسم دریافت

جمعہ 20 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرو: جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں چھپکلی کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرو کے نیشنل پارک اوتیشی سے دریافت ہونے والی چھپکلی سائنس کے خزانے میں ایک نیا اضافہ ہے۔

اینڈیز پہاڑی سلسلے میں حیاتیاتی تحفظ کے تحت قائم قومی پارک میں ماہرین کو کسکو کے علاقے سے یہ نئی چھپکلی ملی جو گہرے سرمئی رنگ کی ہے جبکہ اس کے جسم پر پیلے رنگ کے نشانات بھی موجود ہیں اور اس چھپکلی کی دم پورے دھڑ سے بھی بڑی ہے۔

دریافت ہونے والی چھپکلی کو “پروکٹو پورس ٹائٹنز” کا نام دیا گیا ہے اور یہ بلند پہاڑوں پر پائی جاتی ہے دریافت ہونے والی چھپکلی بھی سطح سمندر سے تقریبا 3 ہزار 200 میٹر کی بلندی پر پائی گئی ہے۔

پیرو کے نیشنل پارک اوتیشی کا رقبہ ساڑھے 7 لاکھ ایکڑ ہے اور یہ طویل پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp