بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام

انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

محسن نقوی نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں دہشتگردی ہو مذمت کرتے ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کبھی بھارت نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، بھارت میں جب بھی کوئی غیرملکی مہمان آتا ہے تو ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، ہماری پوری قوم لڑنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور ’را‘ ایک ہی نام ہے، ہمیں سب معلوم ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے لوگ کس ملک میں جاکر کس کو مل رہے ہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ اگر بھارت نے ہمارے کسی ایک حق کو بھی روکنے کی کوشش کی تو ہم لڑیں گے، اب دنیا پر ہے کہ ہماری انکوائری کی پیشکش کو کیسے لیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، بھارت ہمارے خلاف ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھ کر جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

واضح رہے کہ دو روز قبل ہندوستان نے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی، جس کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟