جوہری معاہدہ: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور مکمل

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور عمان میں اختتام پذیر ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مسقط میں عمانی ثالثوں کے ذریعے قریباً 6 گھنٹے تک بات چیت کی۔ اور دونوں فریقین نے گفتگو کو تعمیری قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران امریکا مذاکرات: فریقین کا جوہری معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کرنے پر اتفاق

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ کی اعلیٰ سطح میٹنگ 3 مئی کو شیڈول ہے۔

ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات سے قبل ممکنہ جوہری معاہدے کی خاطر ایک فریم ورک ڈیزائن کرنے کے لیے مسقط میں ماہرین کی سطح پر بالواسطہ بات چیت بھی ہوئی۔

مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دینے والے ایک ایرانی اہلکار نے قبل ازیں میڈیا کو بتایا کہ ماہرین کی سطح کے مذاکرات مشکل، پیچیدہ اور سنجیدہ تھے۔

ایران نے اپنی طرف سے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ پابندیوں میں ریلیف حاصل کرنے کا خواہاں ہے کیونکہ اس کی معیشت مسلسل متاثر ہو رہی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عمان میں صحافیوں کو بتایا کہ ایران غیر منصفانہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے اور اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے بارے میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹرمپ نے ایک روز قبل ٹائم میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، لیکن انہوں نے سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دہرائی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس ہفتے کہا تھا کہ ایران کو ایک معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کو مکمل طور پر روکنا ہو گا، اور اپنے واحد جوہری توانائی پلانٹ، بوشہر کو ایندھن کے لیے ضروری افزودہ یورینیم درآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات سے قبل امریکا کا مزید ایرانی اداروں کیخلاف پابندیوں کا اعلان

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی امید ظاہر کی تھی، اور کہا تھا کہ روم میں ہونے والی بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ اور دونوں ممالک نے جوہری معاہدے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟

پاکستان اور طالبان رجیم مذاکرات کے دروازے بند یا کوئی کھڑکی کھلی ہے؟

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ