بابر اعظم کو آؤٹ کرنے پر محمد عامر کا جارحانہ جشن، دونوں کھلاڑی آمنے سامنے

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان سپر لیگ 10 میں پشاور زلمی کے بابر اعطم کو آؤٹ کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے گراؤنڈ میں غصہ دکھاتے ہوئے جارحانہ انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد عامر نے بابراعظم کو 12 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا اور آؤٹ کرنے کے بعد بالی ووڈ فلم پشپا کے اسٹائل میں گلے کے نیچے سے ہاتھ گھماتے ہوئے دھماکے کا اشارہ بھی کیا جس پرکوئٹہ کےمینٹور ویون رچرڈز انھیں ٹھنڈا رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

محمد عامر کے اس انداز پر کسی نے ان کی حمایت کی تو کوئی انہیں تنقید کا نشانہ بناتا نظرآیا، میچ کے بعد فاسٹ بولر نے پریس کانفرنس میں اپنے اس انداز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جارحانہ انداز فاسٹ بولر کی خوبصورتی ہوتا ہے۔

پی ایس ایل 10 میں بابراعظم کو دوسری مرتبہ آؤٹ کرنے کے سوال پر محمد عامر نے جواب دیا کہ بابر اعظم بڑا پلیئر ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے، اور اگر مجھے کامیابی مل رہی ہے تو ملنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا فوکس بولنگ پر ہوتا ہے اس لیے مجھے کامیابی ملنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔ محمد عامر نے کہا کہ میرا یہی پلان ہوتا ہے کہ اگر نیا گیند سوئنگ ہورہا ہے تو میں اس کو جتنا چاہے استعمال کروں پھر وہ چاہے صائم ایوب ہو یا بابر اعظم ہو۔

بابر اعظم نے اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آخری 2 میچوں میں اوس نہیں تھی لیکن ہمارے میچ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک نہیں کھیلیں گے تو آؤٹ ہی ہوں گے پھر سامنے جو بھی بولر ہو تو جب غلطی کریں گے تو ایسا ہو گا اور یہ چیزیں ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 64 رنز سے کامیابی حاصل کی اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر اب تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک پانچ میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی