کینالز منصوبے کا خاتمہ مشترکہ کامیابی ہے، مظاہرین اب گھروں کو جائیں، پیر پگارا

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حر جماعت کے روحانی پیشوا اور گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا اور مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے گرمی کے باوجود تمام قصبوں اور دیہات میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: میہڑ: کینال منصوبے کے خلاف قوم پرست تنظیموں کا دھرنا ختم، سندھ بھر کا زمینی رابطہ بحال

انہوں نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکیں خالی کرکے پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں، حالیہ دنوں ہماری سرحدوں پر جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں، اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

پیر پگارا نے کہا کہ مودی سرکار نے اگر جنگ شروع کی تو پوری قوم کی مدد سے پاک فوج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

دوسری طرف کینالز کیخلاف احتجاج کرنے والے وکلا نے کندھ کوٹ میں اپنا دھرنا ختم کردیا ہے جس کے بعد احتجاج کی وجہ سے پھنسی ہزاروں گاڑیاں دوبارہ روانہ ہوگئی ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل