حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی-کے 713 پیر اور منگل کی درمیانی شب 393 عازمین کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔

وفاقی وزیر مذہبی برائے امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےعازمین کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ کر امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور روڈ ٹو مکہ امیگریشن پروسیس پر بریفنگ لی۔

یہ بھی پڑھیے: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا

اس موقع پر عازمین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اس مقام پر موجود ہونا میرے لیے فخر کا مقام اور انتہائی اعزاز کی بات ہے، ہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کے مہمانوں کو حج پرواز کے ذریعے حجاز مقدس روانگی کے لیے الوداع کر رہے ہیں، سردار محمد یوسف

وزیر مذہبی امور نے حکومت سے اپیل کی کہ عازمین حج حجاز مقدس میں اللہ کے مہمان اور پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، سعودی قوانین اور ثقافت کا خیال رکھیں، میں خود بھی جلد سعودی عرب جاکر حج انتظامات کا جائزہ لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کرام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے درمیان موجود رہ کر ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام بروئے کار لاؤں گا، سعودی حکومت نے مجھے وی آئی پی حج کی سہولیات دینے کا کہا لیکن میں نے اپنے ملک کے حجاج کرام میں رہنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیے: حج 2025 میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیرِاعظم

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس بار حج انتظامات سابقہ ادوار سے بالکل مختلف ہوں گے اور آپ کو اس کا فرق واضح نظر آئے گا، محدود وسائل کے باوجود کوشش کی کہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں، ہر حاجی کو سم دی جارہی ہے، جس میں اپلیکیشن موجود ہے، منی میں راستہ بھولنے کی صورت میں ایپ کی مدد سے رہنمائی لی جا سکے گی۔

انہوں نے حاجیوں سے درخواست کی کہ وہ وہاں جاکر ملکی سلامتی کیلیے دعا کریں، اللہ کے حضور جہاں اپنے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں گے وہاں خصوصی طور پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سال اسلام آباد اور کراچی سے 50 ہزار سے ذائد عازمین روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت حج کی ادائیگی کیلیے جائیں گے، روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت عازمین کی امیگریشن کا تمام عمل پاکستان میں مکمل کیا جائے گا اور کوشش ہوگی ہے آئندہ سال پاکستان کے مزید شہروں سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے حج کے لیے انتظامات پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان