ماڈل علیزے شاہ کا سوشل میڈیا سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ، آخری پوسٹ میں کیا کہا؟

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی۔

علیزے شاہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں اور سوشل میڈیا کو جہنم سے تشبیہہ دے دی۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ جگہ جہنم سے بھی زیادہ بری ہے‘۔

سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں اور انہوں نے سب کو ان فالو بھی کردیا ہے۔

آج انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’طنز، مسلسل تنقید اور منفی رویہ صرف میرے جذبات کو مجروح نہیں کر رہا تھا بلکہ اس نے میری جسمانی صحت کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ اور یہ نوبت آ گئی کہ مجھے نہ صرف سوشل میڈیا سے بلکہ اپنے اردگرد کے تمام لوگوں سے مکمل طور پر خود کو الگ کرنا پڑا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں ٹوٹ چکی ہوں، تھک چکی ہوں، اور ایک اس حد تک بوجھ محسوس کر رہی ہوں جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ میری  بائیو میں واضح طور پر یہ لکھنے کے بعد بھی کہ میں زندہ ہوں، کچھ لوگ اب بھی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ اور کئی چینلز نے میرے والدین سے رابطہ کیا ہے کہ کیا میں مر چکی ہوں۔ ذرا سوچیں اس بات کا ایک ماں کے دل پر کیا اثر ہوتا ہے اور ایک خاندان پر کیا گزرتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’براہِ مہربانی سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ سب مجھے اور میرے چاہنے والوں کو کس قدر تکلیف دے رہا ہے۔ اس وقت، مجھے واقعی نہیں معلوم کہ میں انسٹاگرام یا ٹی وی ڈراموں پر کب یا کبھی واپس آؤں گی بھی یا نہیں۔ یہ دباؤ حد سے بڑھ گیا ہے۔ اس کا بوجھ اتنا بھاری ہو چکا ہے کہ میری صحت خراب ہو گئی ہے‘۔

میری صرف ایک گزارش ہے کہ مجھے کچھ وقت دیں علیزے شاہ نے کہا کہ میرے خاندان سے رابطہ نہ کریں۔ جھوٹی کہانیاں گھڑنا بند کریں اور مجھے سانس لینے دیں۔

 واضح رہے کہ علیزے شاہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ادکارہ ڈراما سیریل عہد وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی اور اس کے بعد کئی ہٹ ڈراموں میں نظر آئیں۔ آج کل وہ سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر کی وجہ سے وائرل ہیں اور انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی