پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، ناکام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گرگیا، جنہوں نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کردی۔

یہ بھی پڑھیں لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کے 2 یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، 5 سکھ فوجی ہلاک

لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ اب لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی حکومت نے انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فیلیئر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا۔

7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کردیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

واضح رہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے فوراً بعد بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، لیکن اب تک کوئی شواہد سامنے نہیں لا سکا۔

یہ بھی پڑھیں بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور جنگ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل