حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اتوار 30 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا مگر ہم نے 282 روپے پر قیمت کو برقرار رکھا ہے۔

اسحاق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 176.7 روپے  ہوگی۔ جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 164.68 روپے ہوگئی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

 یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری حکومت کو بھجوائی تھی اور اس حوالے سے فیصلے کے بعد وزیر خزانہ نے قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp