مدینہ منورہ میں پاکستان کے سرکاری عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن 2025 کا آغاز، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حجاج کو رخصت کیا
منگل کے روز 3 پروازیں مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں جبکہ کراچی سے چوتھی پرواز نصف شب تک مدینہ منورہ پہنچے گی۔
اسلام اباد سے 393 عازمین حج کو لے کر پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر اتری۔ دوسری پرواز ملتان کے 150 عازمین کرام کو لے کر دن ساڑھے 12 بجے اتری۔ تیسری پرواز کوئٹہ سے 152 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچی۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں کے لیے سزاؤں کا اعلان
عازمین حج کے استقبال کے لیے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر فاروق احمد، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاء الرحمن قونصل جنرل پاکستان خالد مجید، سعودی طوافہ اور پاکستانی فضائی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے۔
عازمین حج کو مخصوص بسوں کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: ہزاروں پاکستانی عازمین حج کے لیے کیوں نہیں جا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور نے وجہ بتا دی
سعودی تقافتی روایات کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں، چاکلیٹ، کھجور اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔
پاکستانی سفیر فاروق احمد نے عازمین حج کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت، متعلقہ اداروں اور پاکستان حج مشن کی کاوشوں کو سراہا۔














