وی نیوز ایکسکلوسیو میں اداکار و موسیقار جمال شاہ نے کہا ہے کہ آرٹ زندگی ہے، اور آرٹ نے انسانوں کی زندگیاں آسان اور خوبصورت بنائی ہیں۔ جمال شاہ نے کہا کہ انہوں نے آج کل ’آرٹ فار غزہ‘ کے نام سے ایک تحریک شروع کی ہے، جس کا مقصد فلسطین کے مظلوم و معصوم انسانوں کے ساتھ اظہارِ یک جہتی و ہمدری ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں پورے پاکستان سے فنکاروں کو جمع کر رہے ہیں، جس میں آرٹ نمائش، میوزک، تھیٹر اور مختلف پروگرامات کیے جائیں گے۔ اور پورے پروگرام کا مقصد فلسطینیوں کی آواز بننا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ ہمارا تعاون فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا اور ہم آرٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہیں گے۔