پاک بھارت کشیدگی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 4 ہزار 200 پوائنٹس کمی ہوئی ہے، انڈیکس ٹریڈنگ بھی بڑی مندی کا شکار رہی۔

یہ بھی پھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کے دوران ٹریڈنگ کیوں روک دی جاتی ہے، اور ایسا کب کب ہوا؟

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ بدترین مندی سے بیک وقت 4 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا تھا، 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 4 ہزار 2 سو پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 600 کی حد تک ٹریڈ ہوا، انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 14 ہزار اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 600 پوائنٹس رہی۔

اسٹاک ایکسچیبج میں 457 کمپنیوں میں سے صرف 60 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ،352کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ریکارڈ کی گئی اسٹاک ایکسچینج میں 49 کروڑ مالیت شئیرز کا کاروباری حجم 31 ارب روپے سے زائد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی ماحول اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جنگ کی صورتحال بہرحال اثرات تو ڈالے گی، لیکن اس کا تعلق معیشت سے نہیں ہے تمام اعشاریے بہتر ہیں لیکن جب تک کشیدگی رہے گی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑہاؤ ہوتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ