خدشہ ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چِھڑ جائے گی، خواجہ آصف

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2 سے 3 دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چِھڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی درخواست پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا انسٹا گرام اکاؤنٹ بلاک

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، پاکستان ذہنی طور پر جنگ کے لیے تیار ہے، پاکستان پوری قومی صلاحیت سے جواب دے گا، قومی صلاحیت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے، اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ آئندہ 2، 3 دنوں میں جنگ چھڑجائے گی۔

وزیردفاع نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں، پاکستان نے واضح طور پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے مختلف فورمز پر یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تین چار دن اہم، جنگ کے لیے 100 فیصد تیار ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کیے ہیں، پاکستان نے بھارت کو اس معاملے کی مشترکہ شفاف تحقیقات کی بھی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کو دیکھ کر پاکستان اپنا ردعمل دے گا، جس طرح کا عمل بھارت کرے گا اس کو اسی طرح کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp