وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج پیکج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں اضافی پیسے نہیں لے رہے۔ آب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی زم زم کی بوتل کئی برس پہلے شروع کی تھی۔ اس سے قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ آپ زم زم کی رقم 2017 سے حج پیکیج میں شامل ہے۔
آب زم زم کے لیے اضافی 1114 روپے لیے جائیں گے؟
گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ 5 لیٹر آبِ زم زم کے لیے حجاج کرام سے اضافی 15 سعودی ریال یا 1114 روپے وصول کئے جائیں گے۔
According to the sources, every pilgrim will get only 5 liters of #Zamzam water on reaching back to Pakistan and will have to pay 1114 rupees per person which is 15 Saudi Riyals for Zamzam water.#hajj2023 #saudiaarab pic.twitter.com/RUw2OwySzc
— LookMySide (@LookMySideLMS) April 30, 2023