بارشوں کا نیا سلسلہ تھما نہیں، بادل پھر برسنے کو تیار

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے اور بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔ کراچی بھی بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقے مزید ٹھنڈے ہوں گے۔ گلیات اور مری میں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ میدانی علاقوں میں آندھی کے ساتھ ساتھ اولے بھی برسیں گے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم چترال ، دیر، سوات، کالام اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی ٹھٹہ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ پنجاب میں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال سمیت خطہ پوٹھو ہار میں بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، زیارت ، بارکھان ،چمن اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp