52 ممالک میں خدمت کا سفر، مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کیسے کام کر رہی ہے؟

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وی نیوز ایکسکلوسیو میں مسلم ہینڈ آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین لخت حسنین نے کہا کہ مخلوق کی خدمت کرنے والے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

لخت حسنین کا کہنا تھاکہ 1992 میں لندن سے ایک پاکستانی بچے کے لیے آٹو ٹرائی سائیکل بھیجی اور اس کے بعد یہ سفر شروع ہوا، پھر لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا۔ آج وہی کارواں  ‘مسلم ہینڈ آرگنائزیشن’ کے نام سے پوری دنیا میں سماجی کام کر رہا ہے۔

لخت حسنین نے کہا کہ مسلم ہینڈ آرگنائزیشن اس وقت دنیا کے 52 ممالک میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور گزشتہ 34 سالوں میں ہم دنیا کے تقریبا ًسبھی آفات میں لوگوں کی خدمات کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp