گنز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کے سب سے لمبے اور سب سے چھوٹے کتے کے درمیان تاریخی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے،
ڈین نسل کے 3 فٹ اور 3 انچ لمبے 7 سالہ کتے ریجنالڈ کی ساڑھے 3 انچ قد کے 4 سالہ چیہواہوا نسل کے کتے پرل کی ملاقات اڈاہو میں واقع ریجنالڈ کے مالک کے گھر ہوئی، ریجنالڈ کے مالک سام نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کا سے لمبا کتا ’صرف ایک بڑا بچہ‘ ہے جو انسان کے چھوٹے بچے کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کروز شپ کمپنی نے لیگو بوٹس بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
’میں اس بات سے پریشان نہیں ہوں کہ ریجی پرل کے بارے میں محتاط نہیں رہے گا، وہ بہت، بہت محتاط اور باخبر ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اس کے ساتھ واقعی اچھا رہے گا اور شاید پرل کے مالکان میں خود پرل سے زیادہ دلچسپی لے گا۔‘
پرل کی مالک وینیسا سیملر نے کہا کہ اتنے چھوٹے سائز کا پرل بڑے کتوں کو بہت پسند کرتا ہے، جب پرل بڑے کتوں سے ملتا ہے تو وہ واقعی دوستانہ ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اسے کوئی اندازہ نہیں ہے کہ وہ ایک چھوٹا کتا ہے۔
ریگی کے گھر میں صوفے پر دونوں نسل کے کتوں کو متعارف کرایا گیا، وینیسا سیملر کے مطابق عام طور پر وہ بڑے کتوں کے ساتھ واقعی چنچل ہے، وہ صرف ان کے آس پاس رہنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹینس اسٹار طلحہ وحید نے سروسز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
’یہ واقعی ایک پرلطف اور دلچسپ دن تھا، ریجنالڈ بالکل پیارا اور پرل کی طرح چنچل تھا جبکہ پرل کی بہادری متاثر کن تھی۔‘
وینیسا سیملر بہت حیران تھیں کہ پرل ریجی سے زیادہ خوفزدہ نہیں تھا لیکن وہ اس میں بہت پرجوش اور دلچسپی رکھتی تھی، دونوں مالکان نے اتفاق کیا کہ قد میں فرق کے باوجود، دونوں کتے مختلف ہونے سے زیادہ ایک جیسے ہیں۔
’وہ کئی حوالوں سے بہت ملتے جلتے ہیں کیونکہ وہ بے بی ہیں۔‘