آگ کے بعد ریت کے بڑے طوفان نے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کو ایک بڑے ریت کے طوفان نے جنوبی اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے پورے علاقہ نہ صرف گھنے کہرے میں ڈوب گیا بلکہ آسمان کو نارنجی رنگ کا گہرے سایہ سائے میں تبدیل کردیا، یہاں یہ بات واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگلات میں لگنے والی آگے بے قابو ہوچکی تھی جس کے سبب اسرائیل نے یوم آزادی کی تقریب بھی منسوخ کردی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان نے صحرائے نیگیو اور بیر شیبہ شہر کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی اور ریت کا طوفان نیگیو میں اسرائیلی فوجی اڈے تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل آگ کے گھیرے میں، بڑے شہروں کا رابطہ منقطع، بین الاقوامی مدد طلب

آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو اڈے کے دروازے بند کرنے کی جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کیونکہ ہوائیں انہیں طاقت کے ساتھ مخالف سمت میں دھکیل رہی تھیں۔

ماہرین موسمیات نے اس متوقع طوفان کے بارے میں خبردار کیا تھا، ماہر موسمیات لی یور سدری نے اسرائیل میڈیا کو بتایا تھا کہ دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی، شدید کہرا چھائے گا، اور یہاں تک کہ جنوب میں ریت کے طوفان بھی ہوں گے۔

’آج دوپہر کو ساحل کے ساتھ 98 سے 100 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت کے ساتھ گرمی کی شدت اپنے عروج پر متوقع ہے۔‘

یوم آزادی کی تقریب منسوخ

شدید موسم کے نتیجے میں اسرائیلی حکومت نے ملک کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریبات کی لائیو تقریب کو منسوخ کرنے کردیا ہے، روایتی تقریب کے بجائے، افتتاحی تقریب کا پہلے سے ریکارڈ شدہ ورژن بدھ کی شام اسرائیلی ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔

ریت کے طوفان کے وقت نے خلل کی ایک اور پرت کا اضافہ کیا، جس طرح قوم ایک یادگاری دن کی تقریبات سے عام طور پر فخر اور جشن کے دن کی طرف پیش قدمی کررہی تھی۔

جنگل کی آگ نے یروشلم کے قریب انخلا کو جنم دیا

گزشتہ روز یروشلم کے مضافات میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی اور تیز ہواؤں اور گرمی نے شعلوں کے سبب وہ بے قابو ہوگئی جس کے سبب کئی علاقوں کو خالی کرنا پڑا اوریروشلم کو تل ابیب سے ملانے والی شاہراہ یعنی روٹ 1 کوعارضی طور پر بند کردیا گیا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں خوفناک مناظر دکھائے گئے ہیں کہ لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر حفاظت کے لیے بھاگ رہے ہیں کیونکہ دھوئیں کے گہرے بادل آسمان سے بھر گئے تھے اور آگ کے شعلے سڑک کے قریب آ رہے تھے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی مدد طلب

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےبتایا کہ اٹلی اور کروشیا سے شعلوں کو بجھانے میں مدد کے لیے 3 فائر فائٹنگ طیارے بھیجنے کی توقع ہے جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے یونان، قبرص اور بلغاریہ سے اس ضمن میں مدد کے لیے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔

مجموعی طور پر، آگ بجھانے اور بچاؤ کی خدمات کے کم از کم 120 یونٹوں کو تعینات کیا گیا جس میں درجنوں فائر فائٹنگ ٹیمیں، ہیلی کاپٹر اور طیارے بھیجے گئے، فوج نے بھی کوششوں میں شمولیت اختیار کی جہاں اس کے باقی سرچ اینڈ ریسکیو یونٹوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی آگ پر قابو پانے کے عملے کے ساتھ کام کیا۔

زخمیوں کی اطلاع ہے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حکام نے بتایا کہ آگ کے خطرے کے پیش نظر 3 کمیونٹیز کو خالی کرالیا گیا ہے، کم از کم 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تاہم انہیں کوئی بھی جان لیوا زخم نہیں لگا تھا، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp