پاکستان کے سابق نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر نے انڈین صحافی کو لاجواب کر دیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اس وقت سینیئر بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا جب انہوں نے پوچھا کہ بحیثیت سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر آپ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو کیا مشورہ دینے چاہیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:’ہم تیارہیں، آزمانا نہیں‘، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کے اس سوال پر معید یوسف کا جواب تھا کہ وزیراعظم پاکستان کو مشورہ دوں گا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کریں اور ان سے پوچھیں کہ کیا وہ ایک دوسرے کی مکمل تباہی چاہتے ہیں؟

مَیں وزیراعظم پاکستان سے کہوں گا کہ وہ مودی سے پوچھیں کہ جب دونوں ممالک کو یہیں رہنا ہے تو کیا آپ ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات چاہتے ہیں یا انہیں مہذب ہمسایہ  اقوام کی طرح  آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں؟

یہ  بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن پردہ چاک ہونے پر بھارت حواس باختہ ہوگیا

انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مشورہ دوں گا کہ وہ نریندر مودی کو آگاہ کریں کہ پاکستان کے عوام کے جذبات کو مَیں بھی کنٹرول نہیں کرسکتا، کیوں کہ جو بلوچستان میں ہورہا ہے اور جو بھارت کررہا ہے وہ عوام دیکھ رہے ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ شہباز شریف کو مشورہ دوں گا کہ بھارتی وزیر اعظم کو بتا دیں کہ  ایسے میں اگر انڈیا ایٹمی جنگی جنون میں رہنا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی ہے۔

پاکستان کے سابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے کہا کہ انڈیا نےجس طرح پہلے کیا تھا اسی طرح اس بار بھی کوئی قدم اٹھاسکتا ہے، کیوں کہ مودی نے کشیدہ ماحول بنایا ہوا ہے، اس کے لیے پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔

معید یوسف کی اس مدلّل گفتگو پر سینیئر بھارتی صحافی کرن تھاپر ایسے لاجواب ہوئے کہ بُت بنے معید یوسف کا جواب سنتے رہے۔

کرن تھاپر اور معید یوسف کی درمیان ہوئے اس طویل انٹرویو کے متعدد کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟