اسلام آباد، لاہور میں آندھی اور بارش، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں تند وتیز آندھی اور شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اب تک 8 پروازوں نے متبادل لینڈنگ کی جبکہ 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق ابوظبی سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 262 کو پشاور میں اتار لیا گیا۔ شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔  ابوظبی سے اسلام آباد کی پرواز ای وائی 300 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کو بھی ملتان کی طرف موڑ دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند

کوئٹہ سے اسلام آباد کی نجی پرواز ایف ایل 857 کی پشاور لینڈنگ ہوئی۔ کوالالمپور  سے اسلام آباد  کی پرواز پی کے 895 کی لاہور میں لینڈنگ ہوگی۔

کراچی سے پشاور روانہ ہونے والی پرواز پی کے 350 کو واپس کراچی موڑ دیا گیا۔ مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز  پی ایف 737  کو لاہور میں لینڈ کروایا گیا۔

اسلام آباد سے بشکک، کراچی، مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی 11 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp