امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی سینچری مکمل ہوتے ہی ٹرمپ انتظامیہ میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز جلد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ایلون مسک حکومتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ٹرمپ کی کابینہ سے فاصلہ اختیار کرلیا
وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف امریکا کے نئے مشیر قومی سلامتی ہو سکتے ہیں۔
اسٹیو وٹکوف اس وقت روس یوکرین جنگ کے خاتمے اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کررہے ہیں۔ ان دونوں معاملات میں ان کا اہم کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’100 دن‘ مکمل ہونے پر جشن، صدر ٹرمپ کا امریکا مقدم رکھنے کا عزم
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے 100 روز مکمل ہونے پر دو روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ابھی تو ہم نے شروعات کی ہے، حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد جشن منانے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔