اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیویارک میں پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے پر بھارتی رویہ ناقابل قبول ہے، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے گفتگو

ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق ملاقات آج نیویارک میں ہوئی، جس میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق فریقین نے کشیدگی کے خاتمے اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp