وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا، انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم

اس ضمن میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں، مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

میونسپل کارپوریشن لاہور کی 3705 اور واسا کے زیر اہتمام230 اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لیے 30جون کی ڈیڈ لائن، واسا ورکس کے لیے 1573 گلیوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 31 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’مریم نواز‘ سے منسوب زیر تعمیر اسکیم کا نام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز 2 میں علامہ اقبال، عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن میں گلیوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟