پی ایس ایل: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل سیزن 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

صاحبزادہ فرحان 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈی وارشز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی نے 3، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال ،صائم ایوب اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جیت کے لیے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم نے مطلوبہ اسکور 20 گیند پہلے ہی 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

معاذ صداقت 55 اور بابر اعظم 53 رنز (ناٹ آؤٹ) کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کائیلی میئرز ، بین ورشوس، نسیم شاہ اور ریلی میریڈتھ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp