بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور ممکنہ حملے کے جواب میں لنڈی کوتل کے قبائلی عوام نے پاک فوج اور دفاع پاکستان کی خاطر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اور پلے کارڈ تھے جن پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
قبائلی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ وطن عزیز کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کے خلاف ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ مظاہرے میں تاجر، بلدیاتی نمائندوں تاجروں اور قبائلی مشران سمیت سیاسی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔