کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پوپ مقرر کرلیا گیا؟ امریکی صدر نے پوپ کے لباس میں تصویر شیئر کردی

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اقدامات جاری ہیں، ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی مذاق میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نیا پوپ بننا چاہیں گے اور اب سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوپ کے لباس میں تصویر پوسٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجتماع کب ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کا روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے میں صلیب کا طلائی لاکٹ میں لٹک رہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دراصل ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ٹرمپ کی اس حرکت کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں، اور کہا جارہا ہے کہ ایسا اقدام کسی کے مذہبی مقدسات کی توہین کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں آنجہانی پوپ کو ویٹیکن میں کیوں دفن نہیں کیا گیا؟ 100 سالہ روایت کیوں توڑی گئی؟

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 21 اپریل کو پوپ فرانسس کا انتقال ہوگیا تھا، اور اب ان کے جانشین کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کا اجلاس جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت