پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوئٹزرلینڈ کے بعد یونان نے بھی پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروانے کی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

دفتر خارجہ کے مطابق ہفتے کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوئٹزرلینڈ اور یونان کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کرکے صورتحال پر اپنے ملک کا نقطہ نظر پیش کیا۔

دونوں ممالک نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحتی مرکز پر 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسحاق ڈار سے گفتگو کے دوران سوئس حکومت کی جانب سے شفاف تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کیسس نے پاکستان کے امن کے عزم کو سراہا اور تحقیقات کی تجویز کی تائید کی۔ انہوں نے ایک غیر جانبدار تحقیقات کو آسان بنانے کے لیے مناسب طریقے کی تلاش میں سوئٹزرلینڈ کے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا

یاد رہے کہ22  اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے اس بات کی متعدد بار تردید کی جا چکی ہے۔

پاکستان نے اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا ہے پاکستان کی جانب سے کشیدگی سے بچنے کی خواہش کے باوجود اگر بھارت کوئی بھی فوجی کارروائی کرتا ہے تو اس کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یونانی وزیر خارجہ جارج جیراپیٹرائٹس نے بھی پاکستان کی جانب سے بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے اور کشیدگی کو روکنے اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے تحمل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی نے خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا

یاد رہے کہ منگل کو اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کاجا کالس سے بھی بات کی تھی جنہوں نے علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی ایشیا کے 2 جوہری حریفوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے تینوں یورپی حکام کو بتایا ہے کہ پاکستان بھارت کے الزامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟