یونائیٹڈ بینک لیمیٹڈ نے سوزوکی سوئفٹ گاڑی کی آسان اقساط میں خریداری ممکن بنانے کے لیے یو بی ایل ڈرائیو پروگرام متعارف کروایا ہے۔
اس پروگرام کے تحت صارفین سوزوکی سوئفٹ کی 3 اقسام آسان اقساط میں حاصل کرپائیں گے۔
سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینویل کی گاڑی کی کل قیمت 43 لاکھ 36 ہزار ہے جسے صارفین 13 لاکھ 44 ہزار کی ڈاؤن پیمنٹ اور ایک لاکھ 2 ہزار کی ماہانہ قسط سے حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 اب بینک سے آسان اقساط پر دستیاب، قیمت کیا ہے؟
اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل (سی وی ٹی) کی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار ہے۔ اس گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 15 لاکھ 96 ہزار اور ماہانہ قسط ایک لاکھ 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں، سوزوکی سوئفٹ کی سب سے مہنگی ویریئنٹ جی ایل ایکس (سی وی ٹی) کی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار ہے جسے یو بی ایل کے فنانس پروگرام کے تحت 17 لاکھ 46 ہزار اور ایک لاکھ 2 ہزار کی آسان ماہانہ قسط پر صارفین کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب: طلبہ کو بِلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس فراہمی کی بیلٹنگ مکمل
یو بی ایل ڈرائیو پروگرام میں صارفین کی سہولت کے لیے اپلائی اور ویریفکیشن کے عمل کو آسان رکھا گیا ہے۔ پروگرام سے استعفادہ کرنے کے خواہش مند افراد یو بی ایل کے لنک کے ذریعے اپلائی کرسکتے ہیں۔