فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کے آئی پی ایل سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا ممنوعہ دوا استعمال کرنے کے اعتراف کے بعد آئی پی ایل سے عارضی معطلی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل: سوریا ونشی کا تاریخی کارنامہ، 14 سال کی عمر میں شاندار سینچری

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کا اعتراف کیا ہے، جس کے بعد سے وہ آئی پی ایل سے عرضی معطلی کا شکار ہیں۔

کاگیسو ربادا آئی پی ایل ایس سے اچانک اس وقت آؤٹ ہوگئے تھے جب وہ گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے تھے۔ جس کے بعد 3 اپریل کو فرنچائز کی جانب  سے بیان آیا کہ کاگیسو ربادا ’نجی معاملے‘ کی وجہ سے گھر واپس لوٹ گئے ہیں۔

اس حوالے سے فرنچائز نے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی تھیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے مطابق یہ واقعہ افسوسناک امر ہے، تاہم، ربادا نے سی ایس اے  اور اپنے مداحوں کو پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا ہے۔

ربادا نے یہ بھی کہا کہ وہ کرکٹ میں واپسی کے منتظر ہیں اور انہوں نے اپنے خاندان، قانونی ٹیم اور گجرات ٹائٹنز کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کاگیسو ربادا نے کون سی دوا استعمال کی ہے، تاہم دوا کے کوکین یا بھنگ ہونے کا امکان ہے۔

ساؤتھ افریقن انسٹی ٹیوٹ فار ڈرگ فری اسپورٹ (SAIDS)، جس نے یہ ٹیسٹ کیا ہے، توقع ہے کہ پیر کو ایک بیان جاری کرے گا جو مزید وضاحت فراہم کر سکتا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ کو ربادا کے آئندہ میچوں سے محروم ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا