کیا کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے؟

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارش کا نظام داخل ہوچکا ہے جس کے باعث سندھ کے بعض علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ضلع لاڑکانہ نے مئی کے مہینے میں ہونے والی گزشتہ بارشوں کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔

ماہر موسم جواد میمن کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں داخل ہونے والے بارش کے اسپیل سے آج ایک بار پھر اسی اسپیل کے زیر اثر بڑے پیمانے پر تھنڈر سیلز سندھ کے 70 سے 80 فیصد علاقوں خاص طور پر جنوب مشرقی سندھ، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن پر برس سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

جواد میمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کراچی کے کئی علاقوں میں گردو غبار اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں جبکہ چند شمالی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔ ’آج دوپہر گئے تک شمالی شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں تھنڈر سیل بننے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔‘

ماہرین موسم کے مطابق زمینی عدم استحکام اچھے امکانات ظاہر کر رہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بادل شام یا رات تک کراچی کے مختلف علاقوں کو متاثر کر سکتے ہیں، تاہم آج بارش کا انحصار گرج چمک کے بادلوں کی سمت اور شدت پر منحصر ہوگا۔

مزید پڑھیں: روشنیوں کے شہر کراچی میں اندھیروں کا راج، کے الیکٹرک کی بھی انوکھی منطق

واضح رہے کہ کراچی میں موسم اس وقت شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم کراچی کو متاثر کر رہا ہے جو 10 مئی تک برقرار رہے گا۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp