وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے مکار دشمن بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی قوم اور افواج دشمن کو بخوبی جواب دینا جانتے ہیں۔
پاک فوج کی جوابی کارروائی پر وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ جنگ کا بھرپور جواب دے رہا ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج نے بھرپور جوابی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔