اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی فوجی کارروائیوں پر ہمیں تشویش ہے۔

انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور عالمی سرحد پر بھارتی آپریشنز باعث تشویش ہیں، دونوں ممالک تحمل سے کام لیں۔

انتونیو گوتریس نے کہاکہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، علاقائی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  موجودہ صورتحال خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، اور انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp