پاک بھارت کشیدگی: اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج نجی و سرکاری اسکولز و کالجز بند رہیں گے، تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے 8 معصوم شہری شہید جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ انڈین بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp