پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا اعلان، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ آج صوبہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ‏پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہدا کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے، ‏پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کامیابی انشااللہ ہمارا مقدر ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم