بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا اور اسے ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا پر ’سندور_بن_گیا_تندور‘ اور ’آپریشن سندور‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے اس پر مختلف تبصرے کیے۔
عاطف رؤف نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کہا تھا کہ شروع تم کرو گے ختم ہم کریں گے۔
ہم نے کہا تھا ،
شروع تم کرو گئے،
ختم ہم کریں گئے 🦾
#سندور_بن_گیا_تندور pic.twitter.com/3udLaXTJtw— Atif Rauf (@Atifrauf79) May 7, 2025
محفوظ الرحمن اعوان نے لکھا کہ بھارت ’آپریشن سندور‘ لے کر آیا تھا، ہم نے تندور میں ڈال کے سینک دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اگلی بار ناپ تول کر آنا، یہ لائن آف کنٹرول ہے، لائن آف رسوائی نہیں۔
بھارتی آپریشن سندور‘ لے کر آیا تھا، ہم نے تندور میں ڈال کے سینک دیا! رافال، سوخوئی، میگ—سب کی بریانی بنی اور واپس خالی ہانڈی لے گئے۔ اگلی بار ناپ تول کر آنا، یہ لائن آف کنٹرول ہے، لائین آف رسوائی نہیں#سندور_بن_گیا_تندور pic.twitter.com/yJ08Fpei8Z
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) May 7, 2025
شبانہ شوکت لکھتی کہ بھارت کا مشن سندور جل کر راکھ ہو گیا۔
بھارت کا مشن سندور جل کر راکھ ہوگیا الحمدللہ ✌️#سندور_بن_گیا_تندور pic.twitter.com/n53d4xmoLj
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) May 7, 2025
ایک ایکس صارف نے بھارت کے آپریشن سندور پر طنزاً لکھا کہ ایک چُٹکی سندور سے 6 فائٹر جیٹ۔
اک چُٹکی سندور سے چھ فائٹر جیٹ😂#سندور_بن_گیا_تندور pic.twitter.com/8orLLywtUZ
— scorpio♏#DJ 🧓🏻 (@Saba5670) May 7, 2025
عثمان نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بھارتی اداکارہ مانگ میں سے سندور ہٹا رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ 6 جیٹ طیارے، 12 ڈرون، 52 فوجی اور برگیڈ کوارٹر کھونے کے بعد آپریشن سندور کی حالت یہ ہو گئی ہے۔
After losing 5 Rafael Jets, 12 Drones, 52 Soldiers & Brigade Headquarters
Operation Sindoor right now.
😅😂🤣 pic.twitter.com/MXv4wekVnw— Usman (@JKDubai1) May 7, 2025
اطہر سلیم نے گرے ہوئے بھارتی طیارے کی ویڈیو اپلوڈ کی اور لکھا کہ جب بھارتی طیارہ گرا تو انڈیا کے مقامی لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی۔ انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا کیسا لگا سرپرائز‘۔
ہیلو انڈیا ،کیسا لگا سرپرائز 😉
جب بھارتی طیارہ گرا تو انڈیا کے مقامی لوگوں نے یہ ویڈیو بنائی.. #PakistanZindabad pic.twitter.com/ABSwOFgJdE— Ather Salem® (@AthSa01) May 7, 2025
مونا خان لکھتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن سندور کو آپریشن تندور میں تبدیل کر دیا۔
Operation Sindoor has turned into Operation Tandoor by Pakistan armed Forces 🇵🇰🇵🇰
pic.twitter.com/q66xXmNdhz— Mona Khan (@mona_qau) May 7, 2025
حسین فراز نے لکھا کہ ابھی تو شروعات ہوئی تھی اور بھارت نے سفید جھنڈا بھی لہرا دیا؟ پہلے یہ تحقیقات سے بھاگے تھے، اب میدان سے بھاگ گئے۔
ابھی تو شروعات ہوئی تھی ، سفید جھنڈا بھی لہرا دیا؟
پہلے تحقیقات سے بھاگے تھے ، اب میدان سے بھاگ گئے.#PakistanZindabad 🇵🇰#سندور_بن_گیا_تندور
— Hussain Faraz (@HussainFarazPt1) May 7, 2025
واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن میں 26 بے گناہ شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ پاک فضائیہ نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا ڈرون تباہ کر دیا۔
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے، جبکہ دشمن کا ایک بڑا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں اور فضائی دفاع مکمل طور پر فعال ہے۔