بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان فوج کی بھرپور کارروائی کے بعد کنٹرول لائن پر تعینات بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر اور چورا کمپلیکس کے بعد وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ کر دیں
سیکیورٹی ذرائع کے ماطبق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل چوراکمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفیدجھنڈا لہرادیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کےدوران سفیدجھنڈا لہرانےکا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔
پاکستان کی جانب سےجوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔