آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے شہید خادمِ مسجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ گولہ باری کے نتیجے میں شوائی نالے کے علاقے میں واقع بلال مسجد کے خادم محمد یعقوب شہید ہو گئے، وہ علاقے میں ایک شریف، نیک سیرت اور خدمت گزار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔

محمد یعقوب کی نمازِ جنازہ یونیورسٹی کیمپس میں ادا کی گئی، وزیر آزاد کشمیر پیر مظہر سعید نے نمازِ جنازہ پڑھائی، جنازے میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکائے جنازہ نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پہلے بھی قربانیاں دیتے آئے ہیں اور حالیہ قربانیوں سے ان کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

جنازے میں شریک شہریوں نے بھارت کی اس جارحانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے خلاف آواز اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افواہیں مسترد، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل بہتر قرار دیدی

تحریک انصاف دہشتگردوں سے مذاکرات پر زور دیتی ہے، ان سے ایک ضلع ہی واپس لے کر دکھادے، خرم دستگیر خان

اچھے معاشی دن دور دور تک نظر نہیں آتے، مفتاح اسماعیل

کیا نوعمری 32 سال تک جاری رہتی ہے؟ نئی تحقیق نے دماغ کی 5 اہم ارتقائی منزلیں بیان کر دیں

دھرمیندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا