پاک بھارت کشیدگی: سندھ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو  الرٹ رہنے کے احکامات دے دیے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے

آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ سندھ پولیس کے تمام افسران و جوان شہروں میں بازاروں،مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور گشت کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہروں سے متصل سرحدوں، اہم مقامات، تنصبات، سرکاری و غیرسرکاری عمارتوں پر نگرانی اور چیکنگ بڑھادیں۔ کسی بھی مشتبہ سرگرمی، دہشت گردوں،شرپسند عناصر سے متعلق معلومات پرپیشگی حرکت کریں۔

غلام نبی میمن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق پاک فوج، ایئرفورس اور نیوی ملکی سرحدوں پر جبکہ سندھ پولیس اندرون صوبہ دشمن کے خلاف انتہائی چوکس ہیں۔

سندھ پولیس اندرون ملک کسی بھی دہشتگردانہ سرگرمی کوناکام بنانے کے لیے تیارہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp