بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فوج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بھارت پر فضائی برتری کیسے حاصل ہو جاتی ہے؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل بھارتی فوج کی جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔
پاک فوج کی کارروائی سے بھارت کی پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی جبکہ بھارتی فوج کے جوان پوسٹ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔
ویڈیو فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پنجاب میں ’پاکستان زندہ باد‘، ’مودی مردہ باد‘ نعرے لگ گئے
دوسری جانب پونچھ سیکٹر میں بھارتی ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جاسکتی ہے، اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔