پاکستان کو بھارت پر فضائی برتری کیسے حاصل ہو جاتی ہے؟

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ بھارت کا جتنا دفاعی بجٹ ہے پاکستان کا کل بجٹ بھی اس سے کم ہے لیکن جو جنگ ہوتی ہے یہ وسائل کی زور پر نہیں بلکہ ایمانی جذبے سے لڑی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی

ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے کبھی بھی کوئی جنگ اس لیے نہیں لڑی کہ ہم زیادہ طاقتور ہیں یا ہم بہت بڑے ہیں، بلکہ ہمارا ایمانی جذبہ ہے، ہم اس جذبے کے تحت لڑتے ہیں کہ ہم نے اپنی قوم کو فتح دلانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  علاوہ ہماری ٹریننگ کا معیار بہت بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا سے لوگ فضائی ٹریننگ کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

رافیل برتری

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی گزشتہ پانچ سالوں میں پاک فضائیہ نے بہت ترقی کی ہے، بھارتی میزائل رافیل کی ڈیڑھ سو کلومیٹر کی رینج ہے، جبکہ پاکستانی جہاز جے 10 سی کے میزائل بی ایل 15 کی رینج 200 کلومیٹر ہے۔

میزائل میں بھارت پر برتری

اس طرح ہمیں میزائل میں بھی بھارت پر برتری حاصل ہے، جے ایف 17 تھنڈر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے، اب ہمارا ایک جہاز ایک میزائل نہیں بلکہ 4 میزائل کے ہمراہ اڑتا ہے۔

ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی

سائبر وار فورس میں ترقی

سائبر وار فورس میں بھی پاکستان نے بہت ترقی کی ہے، اس کے علاؤہ ڈرون یا وہ جہاز جس میں پائلٹ نہیں ہوتا اس میں بھی پاکستان نے بہت ترقی کر لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟